امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے مقیم 104 ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر ’سی-17‘ طیارہ امرتسر پہنچا

امریکی فوج کے سی-17 طیارہ سے آئے ہندوستانیوں کی تعداد 104 ہے، ان میں پنجاب، گجرات اور ہریانہ کے رہنے والے لوگ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سی-17 فوجی طیارہ میں سوار تارکین وطن، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سی-17 فوجی طیارہ میں سوار تارکین وطن، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سی-17 فوجی طیارہ میں سوار تارکین وطن، تصویر سوشل میڈیا

user

غیر قانونی طور پر امریکی میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امریکی فوجی طیارہ بدھ کی دوپہر امرتسر میں اترا۔ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی حلف برداری کے بعد ہندوستانی تارکین وطن کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے۔ پنجاب پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان طیارہ شری گرو رام داس جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

امریکی فوج کے سی-17 طیارہ سے آئے ہندوستانیوں کی تعداد 104 بتائی جا رہی ہے۔ پہلے خبریں آ رہی تھیں کہ امریکی فوجی طیارہ 205 ہندوستانیوں کو لے کر ہندوستان آ رہا ہے، لیکن جب طیارہ ہندوستان میں لینڈ ہوا تو اس میں ڈیپورٹ کیے گئے 104 لوگ ہی موجود تھے۔ طیارہ کی لینڈنگ 1.55 بجے ہوئی اور اس وقت امرتسر کے پولیس کمشنر، ڈی سی و دیگر اہم سینئر انتظامی افسران ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر موجود ایویشن کلب میں سبھی ڈیپورٹ کیے گئے ہندوستانیوں کے بیک گراؤنڈ چیک کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپورٹ کیے گئے 104 لوگوں میں پنجاب کے 30 شہری شامل ہیں، جبکہ گجرات اور ہریانہ کے 33-33 افراد ہیں۔ اتر پردیش اور مہاراشٹر کے 3-3 شہری بھی اس طیارہ سے ہندوستان پہنچے ہیں، جبکہ چنڈی گڑھ کے 2 اشخاص ہیں۔ حالانکہ امریکہ سے ہندوستان پہنچے تارکین وطن کی تعداد سرکاری طور پر ابھی تک نہیں بتائی گئی ہے۔

جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستان پہنچے تارکین وطن میں 13 بچے، 79 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ تعداد کچھ مختلف بھی بتائی جا رہی ہے۔ امریکہ سے آئے اس طیارہ میں عملہ کے اہلکار و امریکی افسران بھی موجود تھے جو ہندوستانیوں کو امرتسر ایئرپورٹ پر اتارنے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے سی-17 طیارہ نے 4 فروری کو امریکہ کے سین اینٹونیو سے امرتسر ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھری تھی۔ ان میں بیشتر ڈنکی روٹ یا دیگر طریقے سے امریکہ پہنچ گئے تھے، لیکن ان کے پاس ضروری کاغذات نہیں تھے۔ آج جب ان سبھی تارکین وطن کو امرتسر میں اتارا گیا تو اس سے قبل سیکورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایئرپورٹ کے کارگو گیٹ اور ایک دیگر داخلی دروازے پر بیریکیڈنگ کر دی گئی تھی۔

یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ مودی 2 روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی اور کچھ اہم امور پر بات چیت کا بھی منصوبہ ہے۔ حال ہی میں پی ایم مودی اور ٹرمپ کی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس بات چیت کے بارے میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’’مودی کے ساتھ امیگریشن پر گفتگو کی۔ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کے معاملے میں ہندوستان وہی کرے گا جو درست ہوگا۔‘‘ دراصل ہندوستان نے امریکہ کو غیر قانونی طور سے امریکہ میں داخل ہونے والے ہندوستانیوں کو واپس لے کر غیر قانونی رہائش سے نمٹنے میں تعاون کا بھروسہ دلایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *