مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات اور رابطہ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ سے رابطہ اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ماضی میں بھی ہمیں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت سے بات چیت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔
ابو مرزوق نے مزید کہا کہ ہم ہر بین الاقوامی فریق سے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔