تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نے منگل کو راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔

مسٹر ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے‘ کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جب کہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) نکلنے والے 40 فیصد طلبا کو مناسب ملازمتیں نہیں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد پر کرے تاکہ پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو روزگار مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے کیونکہ 50,000 روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے برج لال نے گدھوں کی کم ہوتی تعداد کا معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ گدھ کی نسل کے پرندے قدرتی طور پر صفائی کرتے ہیں اور وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گدھوں کی حفاظت کی جانی چاہیے تاکہ فطرت کا یہ سلسلہ آسانی سے چلتا رہے۔

بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سبھاشیش کھنٹیا نے پوری میں بھگوان جگن ناتھ مندر کے قریب فلائی اوور برج کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لاکھوں عقیدت مندوں کو فائدہ ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *