چندرشیکھر راو کے خلاف قانونی نوٹس جاری

تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں غیرحاضری۔اپوزیشن لیڈرچندرشیکھرراو کو نوٹس

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طورپراسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔فیڈریشن آف فارمرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈی وجے پال ریڈی کی جانب سے ایک وکیل نے چندر شیکھر راؤ کو اپوزیشن لیڈرکی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پریہ قانونی نوٹس جاری کی۔

 

نوٹس میں ایڈوکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کانگریس کے سینئر ایم ایل اے کے جانا ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنائے گئے، وہ 3 جون 2014 سے 6 ستمبر 2018 تک اس عہدہ پررہے۔ اس کے بعد اسمبلی تحلیل کردی گئی۔ کانگریس کے ایم ایل اے ملو بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ اسمبلی میں 20 جنوری سے 6 جون 2019 تک صرف 139 دن اپوزیشن لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔اس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا کیونکہ کسی بھی اپوزیشن پارٹی کے پاس 10 سیٹیں نہیں تھیں، 6 جون 2019 سے 8 دسمبر 2023 تک، 4 سال، 185 دن یہ عہدہ خالی رہا۔

 

بی آر ایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی چندر شیکھر راؤ 16 دسمبر 2023 سے تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن کے تیسرے لیڈر بن گئے لیکن وہ اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *