ایس ڈی ایف کمانڈر کی شام میں امریکی عسکری موجودگی کی حمایت!

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، شام میں امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف کے کمانڈر مظلوم عبدی نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں ایک سیکولر شہری حکومت کے قیام کی حمایت کی ہے۔

 ایس ڈی ایف کے کمانڈر نے کہا: امریکی افواج شام میں موجود رہیں تاکہ داعش اپنی پسپائی کا غلط استعمال نہ کرے اور خطے کی سلامتی کو خطرہ نہ ہو۔ 

عبدی نے گزشتہ ہفتے دمشق میں شامی گروہوں کے اجلاس اور شام کے عبوری دور کے سربراہ کے طور پر الجولانی کے انتخاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: ہم اس اجلاس میں موجود نہیں تھے اور ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ہم مسلسل یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مستقبل کا شام کیسا ہو گا۔  

انہوں نے کہ ان کا نظریہ یہ ہے کہ شام ایک غیر مرکزی، سیکولر اور جمہوری ملک ہونا چاہیے اور تمام گروہوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ 
ایس ڈی ایف کے کمانڈر نے مزید کہا: شامی کرد علیحدگی پسندی یا ایک آزاد حکومت اور پارلیمنٹ کی تشکیل کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ شمال مشرقی شام کے باشندے اپنے اندرونی معاملات کو ایک مرکزی حکومت کے فریم ورک میں چلانے کے حامی ہیں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *