خادمین امت ناندیڈ کے زیر اہتمام 2 فروری، بمقام حیدر گارڈن میں قومی سطح پر ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پروگرام منعقد کیا گیا.جس میں مختلف ریاستوں سے 27 اضلاع سے مختلف اسکولس سے 25 ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام کوئز میں حصہ لیا. ان طلباء و طالبات کو ریاستی و ضلعی سطح پر ایوارڈز، میڈل سے نوازا گیا.
اسی طرح ریاستی سطح پر بیسٹ آرگنائزر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بہترین معلم و بہترین معلمہ انتظامیہ مدرسہ ناظم، بہترین صحافت پر ایوارڈس تقسیم کیے گیے. جس میں مہاراشٹر کے کئی اضلاع اور تلنگانہ کے بھی کئی اضلاع کو شامل کیا گیا.
ریاستی سطح پر کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فعال شخصیت جناب محمد عابد مدنی صاحب (جگتیال ڈسٹرکٹ آرگنائزر) کو سوپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ (Super Dist Organiser Award) سے نوازا گیا..
ریاستی سطح پر جگتیال ضلع سے تعلق رکھنے والی جماعت ہفتم کی طالبہ شِدا مہرین بنت شیخ انور (گورنمنٹ اعلیٰ تحتانیہ، جمبی گدے ،جگتیال) کو سیرت النبی زبانی کوئز مقابلہ میں سوم مقام حاصل ہوا.
شہر جگتیال کی عظیم شخصیت محترم حافظ شیخ سرور صاحب (ناظم اعلی مدرسه تحفيظ القرآن، الجامعة الاسلامية فاطمة الزهزاء جگتیال) کو دینی و تعلیمی گراں قدر خدمات پر خادمینِ امت ناندیڈ کی جانب سے مثالی استاذ ایوارڈ اور شہرِ کورٹلہ سے محترم حافظ محمد مبشر عالم خان صاحب
(ناظم مكتبِ مدینہ مسجد ، امام و خطیب مدینہ مسجد رحیم پورہ کورٹلہ) کو مثالی استاذ ایوارڈ و سند سے نوازا گیا.
ضلع سرسلّہ سے جناب محمد فصیح الدین صاحب کو مثالی استاذ ایوارڈ سے نوازا.
محترم عبد الرحیم صاحب (صدر مدرس اقرار ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ) کو مثالی معلم ایوارڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا.
مثالی معلمہ کی حیثیت سے محترمہ نشاط انجم صاحبہ (گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی پورہ کورٹلہ)، محترمہ شیما رعنا صاحبہ (ضلع سرسلّہ) کو ایوارڈ و سند سے نوازا گیا.
ایک طویل عرصے سے صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے والے سیاست کے صحافی محترم محمد عبد السلیم فاروقی صاحب کو مثالی صحافت ایوارڈ و سند سے نوازا گیا.
شہرِ کورٹلہ کی سطح پر وفاہی، فلاحی کاموں میں اپنا نام پیدا کرنے والی سوسائٹی عید گاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کو ہمہ جہتی خدمات پر خادمین امت کی جانب سے مثالی سوسائٹی ایوارڈ سے نوازا گیا.
تمام ایوارڈ یافتگان، اول، دوم اور سوم رینک حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، کو میری جانب سے دل کی عمیق گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد 💐
اس پروگرام میں محمد عابد مدنی (جگتیال ڈسٹرکٹ آرگنائزر) کے ساتھ جناب خواجہ صفی العابدین صاحب اور جناب عبدالباطن صاحب بھی موجود تھے.