روس نے یوکرینی شہر پر ڈرون اور میزائلوں کی بوچھار کر دی، 15 لوگوں کی موت، کئی عمارتیں تباہ

روس نے ایک بار پھر یوکرین پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرینی افسروں نے جانکاری دی ہے کہ روس نے ہفتہ کو یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں کی بوچھار کر دی جس میں 15 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس حملے میں درجنوں عمارتوں کے ساتھ ساتھ توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کی ٹیم نے کہا ہے کہ وسطی شہر پولٹاوا میں ایک روسی میزائل نے ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا جس میں 11 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 4 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران 22 لوگوں کو ملبہ سے نکال کر بچایا گیا۔ ٹی وی فوٹیج میں عمارت کے باہر ملبے کے ڈھیر سے موٹے غبار اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ حملہ کے بعد ایمرجنسی دستہ رات بھر راحت اور بچاؤ کام میں لگا رہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *