ملائیشیا میں ویلنٹائن ڈے پر پرپوز کرنے پر جیل ہو جاتی ہے

دنیا میں کچھ ایسے ممالک ہیں جہاں ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکتے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

فروری کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ مہینہ محبت کرنے والوں کے لیے کئی ممالک میں بہت خاص  ہے۔ ہر سال کی طرح 2025 کا ویلنٹائن ویک بھی 7 فروری سے شروع ہوگا۔ ہر دن ایک مختلف چیز کے لیے وقف ہو گا۔ اور ویلنٹائن ڈے اپنے آخری دن یعنی 14 فروری کو منایا جائے گا۔

بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے دل میں کسی کے لیے کچھ خواہشیں ہوتی ہیں۔ اس دن وہ اس شخص کے پاس جاتا ہے اور اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ اس دن بہت سے محبت کرنے والے ایک دوسرے کو گلاب دیتے ہیں ، لیکن دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں آپ ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکتے۔ جہاں آپ کسی کو پرپوز بھی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

عرب ممالک میں سعودی عرب اسلامی نظریہ پر چلنے والا ملک ہے۔ اور ملک کے بیشتر قوانین بھی اسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے مغربی ممالک کا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ اور سعودی عرب میں اسے اسلامی نظریے کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے یہاں ویلنٹائن ڈے نہیں منایا جاتا۔ تاہم اب کچھ عرصے سے لوگوں نے بعض مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانا شروع کر دیا ہے۔ لیکن آج بھی سعودی عرب کے لوگ کھلے عام ویلنٹائن ڈے مناتے نظر نہیں آتے۔

1991 میں ازبکستان سوویت یونین یعنی یو ایس ایس آرسے الگ ہو کر ایک آزاد ملک بن گیا۔ 2012 تک ازبکستان میں ویلنٹائن ڈے منانے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ لیکن ملک کی وزارت تعلیم نے 2012 کے بعد ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگا دی۔ اس کے پیچھے وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ 14 فروری کو ازبکستان کے ہیرو اور مغل سلطنت کے بانی بابر کا یوم پیدائش ہے۔ حکومت لوگوں کو بابر کی سالگرہ منانے کی ترغیب دیتی ہے اس لیے ویلنٹائن ڈے نہیں منایا جاتا۔

جبکہ سعودی عرب اور ازبکستان جیسے ممالک میں ویلنٹائن ڈے روایتی طور پر نہیں منایا جاتا۔ لیکن پھر بھی کچھ جگہوں پر لوگ اس کو مناتے ہیں ۔ لیکن ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری طور پر اس پر پابندی لگا دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائیشیا ایک اسلامی ملک ہے۔ سال 2005 میں ملائیشیا کی حکومت نے کہا تھا  کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو برباد کر کے اخلاقی پستی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ملائیشیا میں اس دن اگر کوئی کسی کو عوامی جگہ پر پرپوز کرتا ہے تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا جاتا، پاکستان میں سال 2018 میں ایک شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ ویلنٹائن ڈے مغربی ثقافت سے آیا ہےاور یہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسی بنیاد پر ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگا دی تھی۔

اس کے علاوہ سال 2010 میں حکومت ایران نے بھی سرکاری طور پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ایرانی حکومت نے کہا کہ یہ مغربی ثقافت ہے اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن اگر کوئی غیر شادی شدہ جوڑا ڈانس کرتا نظر آئے تو انہیں ایران میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *