مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پہلی بار مسلح مزاحمت سامنے آئی ہے اور اس نے قابض فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی آرمی ریڈیو نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ کے بعد قابض افواج پر فائرنگ کا یہ پہلا موقع ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
رپورٹ کے مطابق شامی مزاحمت نے ایک بیان میں قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔