یونین بجٹ 2025: حکومت کی تعریف، اپوزیشن کی تنقید؛ جے رام رمیش، اکھلیش، کیجریوال اور تیجسوی کا ردعمل

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا، “وزیر خزانہ نے چار انجنوں کا ذکر کیا- زراعت، ایم ایس ایم ای، سرمایہ کاری اور برآمدات۔ اتنے سارے انجن لگا دیے کہ بجٹ پوری طرح پٹری سے اتر گیا!‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں بہار کو خصوصی فوائد دیے گئے ہیں کیونکہ وہاں سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں لیکن این ڈی اے کے دوسرے ستون، آندھرا پردیش کو نظرانداز کر دیا گیا۔

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’یہ بجٹ بھی بی جے پی کی پچھلی حکومتوں اور کانگریس کی طرح سیاسی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، جبکہ عوامی مفادات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو عوام کی مشکلات کم ہوتیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *