لکھنؤ: اتر پردیش میں لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں ہفتہ کو ایک کار تالاب میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوبستہ تکروہی روڈ پر ایک کار بے قابو ہو کر موڑ پر واقع تالاب میں گر گئی۔
اس حادثے میں کار میں سوار دونوں افراد کی موت ہو گئی۔
کار سے ملے آدھار کارڈ کی بنیاد پر مرنے والوں کی شناخت ششانک سنگھ (36) اور کلدیپ اوستھی (40) کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کا رہنے والا ششانک ہائی کورٹ میں بریف ہولڈر کے طور پر تعینات تھا جبکہ گومتی نگر ایکسٹینشن کا رہنے والا کلدیپ ہائی کورٹ کا وکیل بتایا جاتا ہے۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں ۔ پولیس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔