بزرگ شہریوں کے لیے ایک لاکھ روپے تک کی سود کی آمدنی پر کوئی ٹی ڈی ایس نہیں

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2025-26 میں ذرائع پر ٹیکس کٹوتی (ٹی ڈی ایس) کی شرح میں کمی کے لیے کم از کم آمدنی کی حد میں اضافہ کیا ہے۔

بزرگ شہریوں کے لیے سود کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کٹوتی کی حد 50 ہزار روپے سالانہ سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

کرایہ کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کی کم از کم آمدنی کی حد 2.40 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک رقم بھیجنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی لبرلائزڈ اسکیم ( ایل آر ایس ) کے تحت، ٹی سی ایس 6 لاکھ کی بجائے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پر لاگو ہوگا۔

اب صرف سامان کی فروخت پر ٹی ڈی ایس لاگو ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *