چیف فائر آفیسر راہل پال کے مطابق آج صبح تقریباً 4:35 بجے صاحب آباد فائر اسٹیشن پر بھوپورا چوراہے کے پاس بھارت گیس کمپنی کے ایل پی جی سلنڈر لے جا رہے ٹرک میں آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد صاحب آباد اور دیگر جگہوں سے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچیں۔ دھماکہ کی وجہ سے سلنڈر اِدھر اُدھر بکھر گئے تھے جس میں 2 مکانوں اور 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد جائے وقوع پر کولنگ کا کام کیا گیا۔
سی ایف او راہل پال نے بتایا کہ سلنڈر دھماکہ کی آواز کئی کیلومیٹر تک سنی گئی۔ جائے حادثہ سے 3-2 کیلومیٹر دور شوٹ کیے گئے ویڈیو میں دھماکہ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔