وہیں دہلی کے نریلا علاقے میں ہوئے تصادم کے دوران پولیس نے 5 بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ تصادم نریلا انڈسٹریل تھانہ علاقے کے کھیڑا گاؤں کے پاس ہوا۔ پکڑے گئے بدمعاش لمبے وقت سے انڈسٹریل علاقے کے گوداموں کو نشانہ بنا رہے تھے اور چوری و لوٹ پاٹ کی واردات کو انجام دے رہے تھے۔
اطلاع کے مطابق دہلی پولیس کو ان بدمعاشوں کی موومنٹ کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد نریلا انڈسٹریل تھانہ پولیس نے علاقے میں گھیرا بندی کر دی۔ رات کے وقت جب پولیس ٹیم نے بدمعاشوں کو دیکھا تو انہیں خودسپردگی کرنے کے لیے کہا لیکن بدمعاشوں نے خودسپردگی کرنے کے بجائے پولیس پر گولی چلانی شروع کر دی۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس تصادم کے بعد پولیس نے 5 بدمعاشوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔