امریکہ میں ایک اور طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکہ کے فیلاڈیلفیا میں ایک شاپنگ مال کے پاس کچھ مسافروں کو لے جا رہا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس واقعہ میں 6 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ فیلاڈیلفیا انکوائرر اخبار نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ جمعہ کی شام 6 بجے کے قریب ہوا۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد گھروں پر جا گرا جس سے کئی گھروں اور کاروں میں آگ لگ گئی۔ فیلاڈیلفیا آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تصدیق کی کہ اس علاقے میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں کوئی دیگر تفصیل نہیں دی گئی ہے۔