بی آر ایس کے ضلع پریشد چیئرمین جگدیشور کی موت پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے گھر والوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی امداد

[]

ورنگل _ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت بی آرایس نے پارٹی کے مقامی لیڈر و ملگ کے ضلع پریشد چیئرمین کسوما جگدیشور کی موت پر ان ارکان خاندان کو ڈیڑھ کروڑ  کی مالی امداد فراہم کی ہے اور متوفی کے گھر والوں کو بچوں کی تعلیم اور دیگر کاموں میں مزید امداد کا وعدہ کیا۔

 

قبائلی بہبود کی وزیر ستیہ وتی راٹھور، ایم ایل سی پلا راجیشور ریڈی اور دیگر نے آج جگدیشور کے مکان پہنچ کر بیوہ کو  بی آر ایس پارٹی کے صدر اور چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے دئے گئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک حوالے کیا۔ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹی کی جانب سے ان کے خاندان کا ہر طرح سے تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

 

واضح رہے کہ 45 سالہ جگدیشور جو ملگ ضلع پریشد کے چیئرمین تھے جاریہ سال 12 جون کو ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہوگیا تھا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *