مودی نے امریکہ میں ہوائی حادثے پر کیا رنج کا اظہار

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات واشنگٹن میں ایک افسوسناک حادثے میں ایک مسافر طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے سے ان میں سوار 67 افراد کی موت پر گہرے رنج اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مسٹر مودی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’واشنگٹن میں ہونے والے افسوسناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔

سوگوار خاندانوں سے ہماری تعزیت۔ ہم امریکہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی ایئرلائن کا ایک طیارہ (پرواز نمبر 5342) رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی مشن کی پرواز کے دوران امریکی فوج کے ’بلیک ہاک‘ ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں طیارے دریائے پوٹومیک میں گر گئے۔

حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق مسافر طیارہ کئی ٹکڑوں میں بٹ گیا اور کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا جب کہ ہیلی کاپٹر الٹا دریا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 64 مسافر اور ہیلی کاپٹر میں سوار 3 فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *