[]
رائچور: وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرو کے موقع پر وہاں موجود سائنسدانوں کو خطاب کے دوران مودی نے چندرایان۔3 کے اڑان کے مقام کو ترنگا اور چاند کے قطب جنوبی پراترنے کے مقام کو شیوشکتی نام سے تعبیر کیا۔
ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی اور سائنس و ٹیکنالوجی ایس بوسوراجو نے مودی کے اس بیان پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تبصرہ سے انکار کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس بارے میں ان کی جانب سے تبصرہ کی ضرورت نہیں کیونکہ کئی تبصروں کا سلسلہ اس بارے میں شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اس بارے میں عوام سے کوئی رائے نہیں لی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرو کے سائنسدانوں کو ریاستی حکومتوں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ہے اور آئندہ ماہ کے آغاز پر انہیں ودھان سودھا میں حکومت کی سطح پر تہنیت پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی آمد پر پروٹوکال پر عدم عمل آوری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بوسوراجو نے کہاکہ مودی نے خود ہی کسی کو بھی وہاں موجود نہ رہنے کہا تھا۔
قبل ازیں بھی جب یدورپا چیف منسٹر عہدہ پر فائز تھے اس وقت بھی مودی نے ان کی آمد کے موقع پر ایرپورٹ نہ آنے کی بات کہی تھی۔