مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف یوریشین اکنامک یونین اور الماتی ڈیجیٹل کانفرنس 2025 کی بین الحکومتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قازقستان کے دارالحکومت الماتی پہنچے۔
الماتی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور ملک کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی نائب صدر اس اجلاس کے دوران یوریشین ممالک کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
محمد رضا عارف، قازقستان میں اقتصادی کارکنوں اور تاجروں سے مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔