سعودی وژن 2030 عصرِ حاضر کا جرات مندانہ ترقیاتی منصوبہ ہے: بل کلنٹن

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کا ترقیاتی منصوبہ “وژن 2030” بین الاقوامی سطح پر مقبول اور ہمہ جہت ستائش حاصل کررہا ہے۔ جس کی تازہ مثال سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مملکت کے وژن 2030 کو عصرِ حاضر کا جرات مندانہ ترقیاتی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مملکت کی قیادت اس کے حصول میں پرجوش اور انتہائی سنجیدہ ہیں۔

 

العربیہ کے مطابق سابق امریکی صدر مملکت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ریاض میں رئیل اسٹیٹ فیوچر فورم کے ایک مباحثے میں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

کلنٹن نے واضح کیا کہ سعودی شہری اپنی قیادت سے مخلص اور وفادار ہیں جو ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے وژن پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا سعودی عرب کو ایسا متاثر کن رہنما ملا ہے جس نے اپنے شہریوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مواقع پیدا کیے ہیں جو ایسا ہی ہے کہ سونے کے تھال میں رکھ کر اپنی عوام کے سامنے رکھے ہوں، سعودی مرد وخواتین شہریوں کو اس پیش کش پر شکرگزار ہونا چاہئے جو وژن نے پیش کیا۔

 

سعودی عرب اب جو کام کررہا ہے وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق زندگی گزارنے کے مزید مواقع فرہم کرے گا، اور میرے خیال میں یہ اہم ہے۔دریں اثناء ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں اپنے دفتر میں سابق امریکی صدر سے ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد أمور کے علاوہ دوستانہ گفتگو کا تبادلہ ہوا ہے۔

 

ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی صدر کے ہمراہ وفد کے ارکان موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *