ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بین الاقوامی امداد پر لگائی روک، کئی پروجیکٹس تعطل کا شکار

ٹرمپ کے اس فیصلے سے فوری طور پر امریکی تعاون سے چل رہے انرجی سیکٹر کے 5 پروجیکٹ بند ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستان کلائمیٹ فائنانسنگ ایکٹیویٹی ہے تو دوسرا پروجیکٹ پروگرام کلین انرجی سے متعلق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ اور پاکستان کا پرچم</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکہ اور پاکستان کا پرچم</p></div>

امریکہ اور پاکستان کا پرچم

user

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ملنے والے تمام بین الاقوامی امداد پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ امریکی صدر کے اس فیصلے سے پاکستان میں چل رہے کئی پروجیکٹس رُک گئے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ملنے والی امداد کے تجزیہ کا فیصلہ لیا ہے۔ اس لیے ریویو ہونے تک روک جاری رہے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے پاکستان میں یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس اے آئی ڈی) کی جانب سے چل رہی پروجیکٹس کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایمبیسڈر فنڈ فار کلچرل پریزرویشن (اے ایف سی پی) کی جانب سے چل رہی پروجیکٹس بھی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

اے ایف سی پی کے تحت پاکستان میں موجود تاریخی یادگاروں کے تحفظ کا کام چل رہا تھا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ فنڈ پاکستان میں تاریخی یادگاروں کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے کام کرتا ہے۔ کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ نے بھی اس کے متعلق اطلاع دی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کے مطابق پاکستان کو ملنے والی امداد کی ٹرمپ انتظامیہ تجزیہ کر رہی ہے۔ ایسے میں ریویو ہونے تک امداد پر روک کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے فوری طور پر امریکی تعاون سے چل رہے انرجی سیکٹر کے 5 پروجیکٹ بند ہو گئے ہیں۔ ان پروجیکٹس میں سے ایک پاکستان کلائمیٹ فائننسنگ ایکٹیویٹی ہے تو وہیں دوسرا پروجیکٹ پروگرام کلین انرجی سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے والے 4 پروجیکٹس بھی روک دیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک سوشل پروٹیکشن ایکٹیویٹی پروگرام 2025 کے اخیر تک ہی مکمل ہونا تھا۔ امریکہ کے اس قدم سے صحت، زراعت، ذریعہ معاش، غذائی تحفظ، سیلاب، موسم اور تعلیم سے منسلک کئی پروجیکٹس پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ٹرمپ کے اس حکم سے گورننس اور انسانی حقوق سے متعلق کئی پروجیکٹس کے لیے بھی فنڈ کی کمی ہونے کا خدشہ ہے۔ جیو نیوز کی مانیں تو کچھ پروجیکٹس تو ہمیشہ کے لیے بند ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ امریکی مدد سے کتنی رقم کے پروجیکٹس رک گئے ہیں اس بارے میں اب تک کوئی حتمی اطلاع نہیں ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلہ سے پاکستان کی معیشت بھی کافی متاثر ہوگی۔ واضح ہو کہ ’امریکہ فرسٹ‘ کی پالیسی کی بات کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ممالک میں خرچ ہونے والی رقم کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کسی ملک کا نام لیے بغیر ہی کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی امداد کی تجزیہ کرنے والی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *