کھمم کے ڈی پی آر او (پبلک ریلیشن آفیسر) محمد عبد الغوث کو 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کھمم کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر مذمل خان کے ہاتھوں دیا گیا۔
محمد عبد الغوث کو ایوارڈ ملنے پر کھمم ضلع کے صحافتی تنظیموں، اردو جرنلسٹ یونین فورم کے قائدین اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیداروں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔