71 سال کی دلہن اور 65 سالکا دولہا۔ اولڈ ایج ہوم میں لو میاریج
نئی دہلی: فلمی کہانیوں میں اکثر دکھایا جاتا ہےکہ پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے چاہے بچپن ہو جوانی ہو یا پھر بڑھاپا۔ ایسا ہی ایک واقعہ حقیقت میں پیش آیا جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ گوہاٹی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے دو بزرگوں نے ایک دوسرے سے محبت ہونے کے بعد شادی کر لی۔
دونوں نے اپنی زندگی کے آخری حصے میں ایک دوسرے سے محبت کی اور فیصلہ کیا کہ باقی کی زندگی ایک ساتھ گزاریں گے۔ انسٹاگرام پر ‘زندگی گلزار ہے’ کے نام سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوہاٹی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے 65 سالہ جے پربھا بورا اور 71 سالہ پدیشور گولا نے تقریباً ایک سال کی محبت کے بعد 24 جنوری 2025 کو شادی کر لی۔
ویسے یہ خبر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جے پربھا بورا نے خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے جوانی میں شادی نہیں کی جبکہ پدیشور گولا بھی تنہا ہیں۔ گوہاٹی کے بیل ٹولا علاقے میں پرمود تالوکدار میموریل اولڈ ایج ہوم میں وہ دونوں الگ الگ پہنچے، جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔
اس کہانی نے سوشل میڈیا پر صارفین کو جذباتی کر دیا ہے۔ وہ پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں بھرپور ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا “پیار کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اوپر والا دونوں کو خوش رکھے۔” دوسرے نے کہا “انہیں خوش رہنے دو، اس عمر میں اکیلے رہنے کا دکھ کوئی نہیں جان سکتا۔” ایک اور نے کہا “پیار زندگی بھر رہتا ہے، عمر چاہے جو بھی ہو۔”
71 سال کی دلہن اور 65 سالکا دولہا۔ اولڈ ایج ہوم میں لو میاریج