ریاض ۔ کے این واصف
مئیر ریاض شہر پرنس فیصل بن عبدالعزیز نے اتوار کی شب سفارت خانہ ہند ریاض کی جانب سے اہتمام کردہ یوم جمہوریہ ہند استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ کلچرل پیالس، حی السفارات میں منعقد اس تقریب مین قبل ازین سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآعظم ہند نریندر مودی اور سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے بین ممالک دورے اور ملاقاتوں نے ہند سعودی تعلقات کو بے پناہ استحکام بخشا۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے تعلقات تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ پچھلے چند برسوں میں دونوں ممالک ٹکنالوجی، تعلیم، ثقافت، تجارت وغیرہ کی سطح مین غیر معمولی اضافہ ہوہے۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ وطن سے دور یہاں ہم اپنی روایات و کلچر کی بقا و حفاظت کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی اور سماجی تنظمیوں کے تعاون سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔ سفیر ہند، نائب سفیر اور آرمی اتاشی نے باب الداخلہ پر مہمانوں کا فرداُ فرداُ استقبال کیا۔
اس موقع پر ہند سعودی تعلقات پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ آخر میں اسکولی طالبات نے سمی کلاسیکل ڈانس پیش کئے۔ دنیش سیتھیا نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔