
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ابوظہبی اور تہران کے درمیان اعلی سطحی رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن زاید کے معاون منصور بن زاید آل نہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے ممکنہ طریقوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
