[]
ممبئی: ممبئی پولیس کو شہر کے ایرپورٹ پر طیارہ میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی حالانکہ بعد ازاں یہ جھوٹا کال ثابت ہوا جسے ستارا ضلع کے 10 سالہ لڑکے نے کیا تھا۔
یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ عہدیدار نے کہا کہ ممبئی پولیس کے مین کنٹرول روم کے عہدیداروں کو اپنے 112 ہنگامی ہیلپ لائن پر کال وصول ہوا جس میں کالر نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراشٹرا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر طیارہ میں بم ہے۔
پولیس نے فون نمبر کا پتا لگایا اور پایا کہ یہ کال ستارا ضلع کے 10سالہ لڑکے نے کیا تھا۔
توثیق کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔“ پولیس کو پتا چلا کہ لڑکا کوئی سنگین مرض میں مبتلا اور زیرعلاج ہے۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔“