
27/جنوری کوچنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پرکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان ۲۹ ویں معراج النبی ؐکانفرنس
مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر علامہ مفتی سلمان ازہری (ممبئی ) ، ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد شیان رضا ازہری (یو پی ) ، عالیجناب الحاج سعید نوری ( بانی رضا اکیڈمی)کا مختصر تعارف
حیدرآباد۔22/جنوری2025ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان انتیسویں معراج النبی ﷺ کانفرنس و تحفظ ناموس رسالت ؐ کا انعقاد27/جنوری 2025ء بروزپیر بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں پہلے مہمانِ مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ،مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری حفظہ‘ اللہ (فاضل جامعہ ازہر) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے ، آپ کی ذات ِ گرامی شب و روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہتی ہے ۔ آپ کا سلسلہ نسب خلیفہ ٔ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓسے ملتا ہے ۔ آپ کا تعلق ایک عظیم علمی گھرانہ سے ہے آپکے والد حضرت مولانا محمد بن حسن مصباحی ؒشاگرد حضور حافظ ملت و مرید مفتی اعظم ہند تھے۔ آپکے دادا مولانا حسن مصلیار ‘ قاضی ٔاسلام نداوارم کالی کٹ ‘کیرلا ایک عظیم علمی شخصیت گذرے ہیں ۔ مفتی سلمان ازہری صاحب کو حضور تاج الشریعہ ؒکے ادارہ جامعۃ الرضا بریلی شریف سے کامل الفقہ کی سند حاصل ہے وہیں جامعۃ الازہر قاہرہ مصر سے آپ نے سند فاضل حاصل فرمائی ۔ آپ آپکے فیضان خطابت سے ہزارہا افراد نے اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے مزین کیا اور کئی نوجوان دین متین کی خدمات میں شامل ہوچکے ہیں۔ کمیٹی کی دعوت پر مہمان مقرر کی حیثیت سے حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔ دوسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام ، شہزادہ حضور مشہودِ ملت ، نبیرہ حضور مظہر اعلیٰ حضرت ، صاحب ِتصانیف کثیرہ ، جلالۃ العلم حضرت العلامہ مفتی محمد شیان رضا قادری برکاتی رضوی ازہری صاحب حفظہٗ اللہ فاضل جامعہ ازہر کا تعلق اتر پردیش سے ہے ۔ آپ نے بھی جامعۃ الازہر مصر سے سند فاضل حاصل کی۔ آپ خانقاہ عالیہ جلالیہ مشہودیہ قلندریہ اشرف نگر ، یو پی کے سجادہ نشین ہیں ۔ آپ شب و روز دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہتے ہیں ۔ آپ کا شمار اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے جہاں آپ اپنے منفرد اندازِ خطابت سے جانے جاتے ہیں وہیں آپ دینی خدمات ، درس و تدریس میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ آپکے فیضانِ علمی و خطابت سے ہزارہا عاشقانِ رسول ﷺ مستفید ہوچکے ہیں ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر پہلی بار آپ شہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔ نیز عالیجناب الحاج سعید نوری (بانی رضا اکیڈمی ممبئی) کی شخصیت بھی محتاجِ تعارف نہیں ہے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی الحاج سعید نوری صاحب کی دینی خدمات معروف ہیں ۔ رضا اکیڈمی ممبئی کی بنیاد سے لیکر آج تک ہمارے ملک میں دین اسلام کی عظمت ہو یا شانِ رسالمتآ ب ﷺ میں کسی قسم کی گستاخی یا پھر مسلمانوں کے خلاف جب بھی کوئی شر انگیزی کی جاتی ہے سب سے پہلے سعید نوری صاحب کے احتجاج کی آواز ہندوستان کے تمام ایوانوں تک پہونچتی ہے آپ دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی اس کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، جناب الحاج محمد نعیم صوفی ، حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی (صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن ) ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرأت سے ہوگا ۔ ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمٰعیل علی خاں (گولڈ مڈلسٹ ) ، محمد شفیع رضا قادری ، محمد سیف رضا قادری ، محمد مجاہد رضا ، محمد مجتبیٰ محامد اخلاقی ، سید سفیان حسین ، سید نعمان حسین ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں علامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل جامعہ نظامیہ)، مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ اس کانفرنس میں دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات پر مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی سہولت رہیگی۔ معراج النبی کانفرنس اور تحریک صلوٰۃ و تحریک حجاب کے کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے محمد اسلم اشرفی ، محمد عادل اشرفی ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، محمد عبدالکریم رضوی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔