حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید کہر۔ گاڑی سواروں کو مشکلات

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں صبح کے اوقات میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔ حیدرآباد، وجے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور تروپتی جیسے شہروں میں گاڑی چلانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

حیدرآباد کے  ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر کے علاوہ مضافاتی علاقوں پیدا عنبرپیٹ اور عبداللہ پورمیٹ میں کہر نے حد نگاہ کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث قریب کی گاڑیاں بھی نظر نہیں آتیں۔ حیدرآباد وجے واڑہ ہائی وے پر گاڑیاں ہیڈلائٹس کی روشنی میں آہستہ چل رہی ہیں۔

 

پولیس نے گاڑیاں چلانے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے چوراہوں پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے عوام کی گاڑیاں چلانے کے دوران محتاط رہنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *