سنبھل میں کنوؤں کی تلاش و جستجو کا سلسلہ جاری، اب تک مل چکے 19 قدیم کنویں، جامع مسجد کے قریب بھی کنویں کی چل رہی کھدائی

اترپردیش کے سنبھل میں ’24 پریکرما‘ کے دائرے میں 19 کنویں ہیں جو انتظامیہ کی تلاشی مہم کے دوران تقریباً بازیاب ہو چکے ہیں۔ اب انتظامیہ ان کنوؤں کو تجاوزات سے آزاد کرانے کا کام کر رہی ہے۔

سنبھل جامع مسجد، تصویر @karishma_aziz97

سنبھل جامع مسجد، تصویر @karishma_aziz97

user

اترپردیش کے سنبھل میں ’24 پریکرما‘ کے دائرے میں 19 کنویں ہیں جو انتظامیہ کی تلاشی مہم کے دوران تقریباً بازیاب ہو چکے ہیں۔ اب انتظامیہ کی جانب سے ان کنوؤں کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرا کر اسے خوبصورت بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے میونسپلٹی کے ای او منی بھوشن تیواری نے کہا کہ ’’سبھی کنوؤں کو تقریباً تلاش کر لیا گیا ہے۔ کچھ کنویں میونسپل علاقے میں ہیں اور کچھ دیہی علاقوں میں۔ شہر میں تھانے کے سامنے کنواں کی کھدائی ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کام چل رہا ہے۔‘‘

واضح ہو کہ ’کھدانا‘ میں کہماروں کی گلی میں بنا ہوا کنواں مکمل طور پر پَٹ (بھر) چکا ہے، اور یہاں پر برگد کے نیچے بنا ہوا کنواں بھی تقریباً ناپید ہو چکا ہے۔ محلہ دھوبیان میں مسجد کے قریب ایک کنواں تھا جس کے بارے میں محلہ کے لوگوں نے بتایا کہ اس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ شاہجی پورہ، بھالے بھاج خاں میں آریہ سماج مندر کے قریب، پنّی گران، جھالی جامَن، بارہ دری، پَیٹھ اِتوار وغیرہ جیسے محلوں میں کنویں پَٹ (بھر) چکے ہیں۔ وہیں شاہی جامع مسجد کے قریب تقریباً 25 سال قبل تجاوزات کی وجہ سے بند کیے گئے کنویں کی کھدائی بدھ (22 جنوری) کو شروع ہو گئی تھی۔ کھدائی کے دوران کنواں بھی صاف طور پر نظر آنے لگا اور وہاں پر ایک نل کا پائپ بھی کھڑا ہوا ملا۔

قابل ذکر ہے کہ محلہ کورٹ مشرقی میں جامع مسجد کے قریب ایک قدیم کنواں ہوا کرتا تھا۔ رام لیلا کمیٹی کے صدر سنجے گپتا پولی کا کہنا ہے کہ ’’یہ کنواں کافی پُرانا ہے اور یہاں پر ’پوجا-ارچنا‘ بھی ہوتی تھی۔ لیکن سال 2000 کے آس پاس میں اس کنواں کو پَاٹ (بھر) دیا گیا تھا۔ اس کے متصل ہی جامع مسجد کی دکانوں کی تعمیر ہوئی تھی۔ لیکن اب کنوؤں کی تلاشی مہم کے دوران یہاں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ بدھ کو میونسپل کی ٹیم نے جے سی بی کے ذریعہ اس کنویں کی کھدائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔‘‘

جامع مسجد کے قریب میں ہو رہی کنویں کی کھدائی کے بارے میں ای او منی بھوشن تیواری نے بتایا کہ ’’کھدائی شروع کروا دی گئی ہے۔ کھدائی میں کنواں بھی ملا ہے۔ کنواں تقریباً 60 سے 70 فٹ گہرا ہو سکتا ہے۔ فی الحال نصف کھودا جا چکا ہے، کام ابھی بھی جاری ہے۔ کنویں میں ایک نل کا پائپ بھی ملا ہے۔ وہاں کے لوگوں نے بتایا کہ اس کنویں پر ’پوجا‘ بھی ہوتی تھی لیکن ابھی تک اس کنویں کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔‘‘وہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریش چندر نے بھی موقع پر پہنچ کر کھدائی کا کام دیکھا اور وہاں پر موجود سیکیورٹی انتظام پر نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *