لاس اینجلس کے شمال میں واقع کاسٹک جھیل کے قریب جنگلات میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند گھنٹوں میں 8,000 ایکڑ (3,200 ہیکٹر) سے زائد رقبہ خاکستر کردیا۔ تیز سانتا اینا ہواؤں اور خشک جھاڑیوں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اس ہولناک آگ کی وجہ سے کاسٹک جھیل اور سانتا کلاریتا کے آس پاس کے علاقوں میں 31,000 افراد کو اپنے گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آئی-5 فری وے کے کچھ حصے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔