مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی پٹی میں مزاحمتی انجینئرز نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران موبائل چارجنگ ڈیوائسز کے اندر نصب شدہ جاسوسی کے الات کو دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے کچھ ٹکڑے ایک بڑے جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے جن کی پہلے نشاندہی کی گئی تھی، اور اب یہ آلات مزاحمت کے قبضے میں ہیں اور ان کو معلومات کا خزانہ سمجھا جاتا ہے جنہیں اہم منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
مزاحمت کی اس کامیابی سے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور فلسطین آزادی کی تحریک کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔