مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی کے سی ای او حسین شہابی نے کہا کہ ملک نئے ایرانی سال کی پہلی ششماہی میں اپنے مقامی طور پر تیار کردہ کوثر سیٹلائٹ کا ایک جدید ورژن مدار میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا سیٹلائٹ، “کوثر 1.5” اس سیریز کے کوثر اور ہدہد سیٹلائٹس کا ترقی یافتہ ورژن ہے، جنہیں 5 نومبر 2024 کو مدار میں چھوڑا گیا تھا۔ یہ سیٹلائٹس الگ الگ مشنز کے لیے تیار کیے گئے تھے۔
شہابی نے مزید کہا ان سیٹلائٹس میں استعمال ہونے والے 85 فیصد سے زیادہ اجزاء کو مقامی طور بنایا گیا ہے، اگرچہ پابندیوں کی وجہ سے بعض پرزے درآمد کیے گئے ہوں، لیکن ان سیٹلائٹس کا ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ مکمل طور پر مقامی ماہرین نے انجام دی ہے اور یہ مکمل طور پر ملکی سائنسی ترقی کا شاہکار ہے۔
ایران مغربی ممالک کی سنگین پابندیوں کے باوجود تمام سائنسی شعبوں خاص طور پر ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔