مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نجی شعبے سے وابستہ صنعت کاروں اور سرگرم کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذرائع ابلاغ میں بڑی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا وہ نجی شعبے کی ترقیوں کے حوالے سے ہونے والی نمائش میں جو رپورٹ دی گئی اور ہم نے سنی، کیا ہمارے نوجوان اور طلباء ان کے بارے میں جانتے ہیں؟ وہ افراد جو ملک میں موثر انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں، کیا وہ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹے شہر میں ایک چھوٹے یونٹ سے آغاز کرکے اسے چند گنا بڑھایا جاسکتا ہے؟ کیا ان ترقیوں کی خبر لوگوں تک پہنچ رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم پیشرفتوں اور خوابوں کی عملی تعبیر کو قوم اور دنیا کو دکھانے کے شعبے میں کمزور ہیں۔ ہمیں ایک میڈیا پروجیکٹ کی ضرورت ہے۔ یہ ایک الگ موضوع ہے، جس پر بیٹھ کر بات چیت اور غور و فکر کرنا چاہیے۔