پرہلاد پٹیل نے کہا کہ پہلے جن کے پاس بائک ہوتی تھی انہیں ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے لیے نااہل قرار دیا جاتا تھا۔ لیکن اب بائک رکھنے والی فیملی کو بھی ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے لیے اہل مانا جائے گا۔
مدھیہ پردیش حکومت کے پنچایتی وزیر پرہلاد پٹیل نے ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے حوالے سے ایک بڑی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے تحت اب بائک یعنی موٹر سائیکل رکھنے والے لوگوں کو بھی اس اسکیم کا اہل مانا جائے گا۔ پہلے جن کے پاس موٹر سائیکل ہوتی تھی انہیں ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے لیے نااہل قرار دیا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں اس رہائش منصوبہ میں سروے کے لیے پنچایت سکریٹری اور پنچایت اسسٹنٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے لوگوں کو کافی سہولیات ملیں گی۔
پرہلاد پٹیل نے اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے تحت سروے کا عمل شروع ہو گیا ہے، یعنی اب نئے نام بھی جوڑے جائیں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے 31 مارچ 2025 تک ’آواس پلس 2.0‘ پورٹل پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ ’پی ایم آواس یوجنا‘ کے تحت ہر اہل استفادہ کنندہ کو مکان فراہم کرنے کی قرارداد کو پورا کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ کو آنے والے سالوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیر پرہلاد پٹیل کے مطابق ’پی ایم آواس یوجنا‘ آئندہ 5 سالوں کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’پی ایم آواس یوجنا‘ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے اہل افراد آن لائن درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی اہم ’کاشی یوجناؤں‘ میں ایک اسکیم ’پی ایم آواس یوجنا‘ بھی ہے۔ اس کی شروعات 2016 میں کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں لوگوں کو مکان کے لیے رقم فراہم کیا جاتا ہے جس کے لیے مسلسل سروے بھی کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بہت سارے لوگوں کو پختہ مکان ملے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔