ایرانی فوج کی مشقوں میں فجر 5 گائیڈڈ میزائل اور کوبرا ہیلی کاپٹر کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی افواج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے طیباد میں بڑے پیمانے پر ہونے والی مشقوں کے دوران اپنی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مشق میں برّی افواج کے مختلف یونٹس جیسے آرٹلری، آرمرڈ ڈویژنز، ایئر بورن یونٹس، ڈرون اسکواڈز، الیکٹرانک وارفیئر یونٹس، اور میزائل گروپس شامل تھے، تمام یونٹس نے ممکنہ جنگی حالات میں اپنی آپریشنل تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ایران کی برّی افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کریم چیشک کہا کہ مشق میں فجر-5 گائیڈڈ میزائلوں اور کوبرا ہیلی کاپٹروں سے دہشت گردوں کے علامتی ٹھکانوں کو درست طور پر نشانہ بنایا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کا مقصد قومی عزم، اتحاد اور ہم آہنگی کو بڑھاتے ہوئے دشمن کی نفسیاتی کارروائیوں کے مقابلے میں ایران کی عسکری برتری اور طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *