اس حملے کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے پولیس کی کہانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آیا یہ حملہ کسی بڑی سازش کا حصہ تو نہیں! انہوں نے پوچھا کہ بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی موجودگی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ این سی پی کے رہنما جینت پاٹل نے کہا کہ پولیس کی کہانی پر یقین کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی وہی شخص سیف کے گھر میں داخل ہوا تھا؟
یہ واقعہ شہری تحفظ کے سوالات کو دوبارہ موضوع بحث بنا رہا ہے اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے معاملے پر سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔