کھمم میں مسجد شرف الدین کا افتتاح مختلف شخصیات کی شرکت

مساجد کی تعمیر اور ان کی آبادکاری کرنے والے اللہ کے محبوب بندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ روئے زمین پر اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ مقام مسجد ہے، کیونکہ یہ اللہ کا گھر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کھمم میں مسجد شرف الدین کے افتتاح کے موقع پر *جمعیت العلماء* ضلع کھمم کے صدر مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے کیا۔

 

کھمم شہر کے معروف تاجروں، برادران محمد سراج الدین، محمد قمر الدین اور محمد منیر الدین نے اپنے مرحوم والد محترم محمد شرف الدین کے نام پر *ٹیکول پلی اربن کے سی آر ٹاورز* کے سامنے عالی شان مسجد تعمیر کروائی۔

 

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے کہا کہ جو لوگ مساجد کو تعمیر اور آباد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے خاندانوں اور نسلوں کو بھی آباد رکھتا ہے۔ آج سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم مساجد کو نماز، قرآن کی تعلیم اور مکاتبِ قرآن سے آباد رکھیں۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر پر مرحوم شرف الدین کے فرزندان کو مبارکباد دی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

 

اس موقع پر سابق ریاستی وزیرِ ٹرانسپورٹ *پی اجے کمار* نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہاں مسجد کے لیے اراضی فراہم کرنے کا ارادہ تھا، مگر مرحوم شرف الدین کے بیٹوں نے خود اراضی خرید کر ایک عظیم الشان مسجد تعمیر کرائی، جو ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کی کسی بھی ضرورت کے لیے وہ ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

 

تقریب میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مرحوم شرف الدین کے فرزندان نے *پی اجے کمار* اور *مولانا محمد سعید احمد قاسمی* کی تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں شال پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *