فلسطینی قیدیوں کے پہلے گروپ کی رہائی پر حماس کا تہنیتی پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے فلسطینی اسیروں کے پہلے گروپ کی رہائی پر عوام اور امت اسلامیہ سمیت دنیا بھر کے آزادی پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حماس نے کہا کہ “طوفان الاحرار معاہدے” کے فریم ورک میں رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے موقع پر فلسطینی عوام کے پرجوش مناظر نے ایک بار پھر مزاحمت کے لیے عوام کی وسیع حمایت کو ثابت کر دیا ہے۔

   بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن کی تین خواتین قیدیوں کی رہائی کی تصاویر سے واضح ہوتا ہے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند تھیں، جب کہ ہمارے اسیروں میں کمزوری اور تھکاوٹ کے آثار نمایاں ہیں۔

حماس نے واضح کیا کہ قیدیوں کے جسمانی اور ذہنی صحت کا یہ فرق در اصل مزاحمت کے اعلی انسانی اقدار اور اخلاقیات پر عملی یقین جب کہ صیہونی رژیم کی انسانیت دشمنی اور سفاکیت کو واضح کرتا ہے۔

حماس کے بیان میں واضح کیا گیا کہ فلسطین کی آزادی تک فاشسٹ رژیم کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *