مزاحمت، فلسطینی عوام کا واحد آپشن ہے، شیخ علی الخطیب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی شیعہ سپریم کونسل کے نائب سربراہ علی الخطیب نے کہا: غزہ کی مزاحمت اور عوام نے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غزہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فلسطینی قوم کے لیے مزاحمت ہی واحد آپشن ہے۔

علی الخطیب نے واضح کیا کہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کرنے میں تمام پرامن سفارتی اور سیاسی کوششوں کی ناکامی کے بعد فلسطینی عوام کے پاس مزاحمت ہی واحد آپشن بچتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پندرہ ماہ بعد تل ابیب حکام مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی پر مجبور ہوگئے۔

عالمی مبصرین کے مطابق غزہ جنگ بندی فلسطینی مزاحمت کی جیت جب کہ اسرائیل کی کھلی شکست ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *