سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا

درگ: سیف علی خان حملہ کیس (16جنوری) کے سلسلہ میں چھتیس گڑھ کے درگ ریلوے اسٹیشن پر جس شخص کو حراست میں لیا گیا تھا اسے اتوار کے دن چھوڑ دیا گیا۔

ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ممبئی پولیس نے آج بتایا کہ اس نے میٹرو شہر کے قریب تھانے سے 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ممبئی ایل ایل ٹی۔کولکتہ۔شالیمار گیانیشور اکسپریس سے ہفتہ کی دو پہر درگ اسٹیشن پر جس شخص کو حراست میں لیا گیا تھا وہ صرف مشتبہ تھا۔

انکوائری کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ اُسے رات بھر ریلوے پروٹیکشن پولیس (آر پی ایف) کی چوکی میں رکھ کر آج صبح چھوڑ دیا گیا۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ ہم انکوائری کے لئے کسی کو بھی حراست میں لے سکتے ہیں۔

ہم زور دے کر کہتے رہے کہ وہ صرف مشتبہ شخص ہے، ہماری طرف سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ ہم نے میڈیا سے کہا تھا کہ ہم مصدقہ تفصیلات دیں گے لیکن بعض نے آگے بڑھ کر اسے ملزم قرار دے دیا۔ آر پی ایف عہدیداروں نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ ممبئی پولیس نے ایک تصویر بھیجی تھی، جس کی بنیاد پر ہم نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا۔

ممبئی پولیس کی ٹیم کل رات چھتیس گڑھ آئی اور اس نے اس شخص سے پوچھ تاچھ کی۔ ممبئی پولیس نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے مبینہ حملہ آور بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *