اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی مستعفی

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی بن گوئر اور ان کی پارٹی نے اتوار کے دن وزیراعظم نتن یاہو کی مخلوط حکومت سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے غزہ جنگ بندی معاملت کی مخالفت میں یہ اقدام کیا ہے۔ اب نتن یاہو کے پاس پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت رہ گئی ہے۔

بن گوئر نے اپنے مکتوب استعفیٰ میں جنگ بندی کو ”خطرناک“ اور ”دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈال دینے والی معاملت“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ روکنے، فورس واپس لینے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ پھر سے شروع کردی جائے تو ان کی پارٹی حکومت میں واپس آسکتی ہے۔ نتن یاہو کی مخلوط حکومت کے پاس اب 120 رکنی پارلیمنٹ میں 62 ارکان رہ گئے ہیں۔

Photo Source: @gazanotice



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *