ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کے آثارملنے سے علاقہ میں غم وغصے کی لہر،سخت کارروائی کا مطالبہ

مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایاکہ اُس کےبیٹے کے شدید علیل رہنے کی وجہ سے اسے یہ کرنے پر مجبور کیا،پولیس نے تفتیش کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کرلی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

ممبئی کے جنوب وسطی میں واقع وڈالا انٹاپ ہل مسلم قبرستان میں بعد نماز جمعہ ایک شخص کو دوپہر تین بجے ایک قبر کے قریب کھدائی کرتےاور مشتبہ حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر گورکن نے شور مچادیا اور قبرستان میں فاتحہ پڑھنے کے لیے آنے والوں نے یاسین نامی ادھیڑ عمر شخص کو پکڑلیا۔

یاسین نامی یہ شخص مسجد سے متصل ایک قبر کے قریب کھدائی کرکے ایک گڑیا اور کچھ عجیب وغریب شئے گاڑرہاتھا۔مشتبہ شخص سے اس سامان کو چھین لیاگیااور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

ایک شخص ساجد شبیر نے کہاکہ شور سن کر اس شخص کو پکڑاگیاجوکہ پلاسٹک کی گڑیا اور مشتبہ اشیاء دفنانے کی کوشش کرہاتھا۔قبرستان کمیٹی کے سنئیرممبر اشتیاق شیخ نے کہاکہ اس طرح کے کالے جادو کے عمل کرتے ہوئے لوگ اکثر پکڑے جاتے ہیں اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا جاتاہے۔

اشتیاق شیخ نے  مسلم معاشرے میں کالے جادو میں مسلمانوں کے ملوث ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ بتایاجاتاہے کہ مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایاکہ اُس کےبیٹے کے شدید علیل رہنے کی وجہ سے اسے یہ کرنے پر مجبور کیا،پولیس نے تفتیش کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کرلی اور اُسے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *