[]
کریلا بارش کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کریلا اور کڑوی سبزیاں اورجڑی بوٹیاں جیسے نیم، میتھی کے بیج کھانے سے ،کسی بھی انفیکشن کوروکنے اورقوت مدافعت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ بارش کے موسم میں کریلا کھانوں کے ساتھ ساتھ دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ کریلا قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ برسات کے موسم میں عام طورپر انفیکشن کے زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے یہ انفیکشن کوکم کرتا ہے اورمیٹابولزم کا توازن برقرار رکھتا ہے۔
کریلا وٹامن اورمنرلز کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس میں آئرن، میگنیشم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے اور سی پایا جاتا ہے۔ اس میں پالک سے دوگنا کیلشیم اوربرو کولی جیسا بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ کریلے میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اوراینٹی انفلا میٹری مرکبات موجود ہوتے ہیں۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کوکم کرنے میں بھی مددکرتا ہے، اس طرح دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کومضبوط بناتا ہے، سانس کی صحت کوبہتربناتا ہے ،جلد کی صحت کوبڑھاتا ہے اورعمر بڑھنے کے اثرات کے خلاف خصوصیات رکھتا ہے۔
جیسا کہ کریلا کے نام سے ہی پتہ چلتا ہے ، اس کی ایک خصوصیات اس کا کڑوا ذائقہ ہے، لیکن اگریہ پکا ہوا ہو اور پکانے کا عمل درست ہو، تویہ ہمارے لذیذترین کھانوں میں سے ایک ہے۔ کریلے کوچھیلنے کے بعد اگراس کو نمکین پانی میں دوگھنٹے بھگوکررکھ دیا جائے تو اس کی کڑواہٹ کم ہوجاتی ہے۔ کریلے کا جوس ایک معجزاتی صحت بخش مشروب سمجھا جاتا ہے، خاص طورپر اس کارس ذیابیطس والوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
کریلا برسات کے موسم میں کھانے کی تجویزوی جاتی ہے کیونکہ اس میں معدنیات ،وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ سب جسم کوموسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ کریلے میں موجود کڑواہٹ بھوک کوبڑھاتی ہے اور اس کا پوٹاشیم ڈائیورٹک اثررکھتا ہے، اس لیے یہ جسم کی اندرونی حرارت کوکم کرتا ہے۔ یہ موسم برسات کے لیے بہترین سبزی ہے۔ اس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔
کڑوے ذائقے کی وجہ سے، بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔ لیکن اگرآپ واقعی وزن کم کرنا چاہتے ہیں یااپنی صحت کوبہتربنانا چاہتے ہیں تواپنی روزمرہ کی خوراک میں اس غذائیت سے بھرپور سبزی کو شامل کرنا آپ کے جسم کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔ یہ خیال کیاجاتا ہے کہ کریلے کا جوس پینا، جوکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک ضروری ٹانک بھی ہے ، یہ آپ کے پیٹ کی چربی جلانے اورتیزی سے وزن کم کرنے میں مدد گارہوتا ہے ۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کریلے کا عرق انسانی چربی کے خلیات کوایکٹوکرنے میں مدد کرتا ہے اور نئے چربی کے خلیات کی تشکیل اورنشوونما میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ کریلا موٹاپے کے علاج کے لیے قدرتی ایجنٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔
کریلے میں پولی پیٹپائڈ، انسولین جیسا مرکب اور چارنٹین ہوتا ہے ، جو ذیابیطس کے لئے خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ اجزاء خون میں شکرکی سطح کو کم کرنے میں تیزی سے مددکرتے ہیں۔ یہ میٹابولزم کوریگولیٹ کرکے اورجسم میں استعمال ہونے والی چینی سے انسولین کی سطح میں اضافہ اور کمی کوروکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کریلا بائپوگلیسمک ایجنٹ کے طورپر کام کرتا ہے۔ یہ گھلنے والے فائبر کا بھرپور ذریعہ بھی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کریلے کا جوس پینا انزائمز کی پیداوار کوایکٹیو کرتا ہے جوہاضمے کوبہتربناتے ہیں۔ یہ تجویز کیاجاتا ہے کہ شہد کریلے کے جوس میں ملا کر پینے سے ہاضمہ کے افعال کوتیزی سے بڑھاسکتا ہے۔ کریلے میں موجود غذائی ریشے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کریلا کھانے کے بعد آپ کبھی بھی بھاری پن، پھولا ہوا پیٹ یا تیزابیت محسوس نہیں کریں گے، اس لیے یہ برسات جیسے بھاری موسم کی بہترین غذا ہے۔ کریلے کا جوس کینسرکی کچھ اقسام کو روکنے میں مددگارثابت ہوتا ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق ،کڑوے کریلے کارس لبلبے کے کینسرکے خلیوں کی گلوکوز کومیٹا بولائزکرنے کی صلاحیت کومحدود کرتا ہے اوراس طرح خلیات کے توانائی کے ذخائرکو کم کردیتا ہے اورآخر کارانہیں ختم کردیتا ہے ۔ اس کے علاوہ کریلے کا عرق مؤثر طریقے سے چھاتی کے کینسر کا علاج کرسکتا ہے۔ کریلے کا جوس پینے سے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں جمع ہونے والے بلغم کو دورکرکے مستقبل رہنے والی کھانسی اور سانس لینے کی دشواریوں کودور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے کریلے کا رس پھیپھڑوں کے انفیکشن اوردمہ کے لیے موثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔
چونکہ کریلا انسانی جسم کے اندر سے خون کوصاف کرتا ہے ، اس لیے اس کا رس پینے سے قبل از وقت بڑھاپے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کریلے کا جوس پینے سے جلد کی اوپری سطح سے باریک لکیروں کودور کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کریلا کا جوس ایک بہترین ڈیٹا کسیفائراور جلد کو صاف کرنے و الی سبزی ہے۔ یہ کریلے کی صحت بخش خصوصیات میں سے صرف چند ایک ہیں۔ اس کا جوس پئیں ،اس کی سبزی بنائیں ، یاکسی کرسپی اسنیکس میں اس کا مزہ لیں۔
٭٭٭