انہوں نے بتایا کہ ‘اندرا بھون’ کو ایک ایسے مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو نہ صرف پارٹی کا انتظامی مرکز ہوگا بلکہ اس کی جمہوری اقدار اور تاریخی ورثے کا آئینہ دار بھی ہے۔ یہ پانچ منزلہ عمارت 2100 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ اس میں 276 نشستوں کا آڈیٹوریم، مختلف میٹنگ رومز اور کانفرنس ہال موجود ہیں۔
یہاں تمام فرنٹل تنظیموں اور پارٹی کے سیلز کے عہدیداروں کے لیے نشستوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس جدید عمارت میں 134 درخت، 8675 پودے اور 264 آرٹ ورک اور تصاویر آویزاں ہیں۔