دہلی اسمبلی انتخاب: 981 امیدواروں کے ذریعہ 1521 نامزدگیاں، نئی دہلی سیٹ سے سب سے زیادہ پرچے بھرے گئے

الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق 5 فروری کو دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے انتخاب کے لیے اس مرتبہ کُل 1521 پرچۂ نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ چیف الیکٹورل افسر کے دفتر کے مطابق یہ نامزدگیاں سبھی 70 سیٹوں کے لیے 981 امیدواروں کے ذریعہ داخل کی گئی ہیں۔ نئی دہلی سیٹ پر سب سے زیادہ 40 اور کستوربا نگر سیٹ پر سب سے کم محض 9 پرچے بھرے گئے۔

جمع ہوئے پرچہ نامزدگی کی جانچ آج کی جائے گی اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری کو کُل 680 نامزدگیاں ہوئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *