مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی لبنان کے شہر ناقورہ میں اس تنظیم کی امن افواج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس دوران کہا کہ اسرائیلی فوج کی یونیفیل فورسز کے علاقے پر فوجی کارروائیوں اور لبنان میں دراندازی کو روکا جانا چاہیے۔
گوتریس نے یہ مزید کہا کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوجیں خطے میں امن و استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک سینکڑوں بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ لیکن ضامن ملکوں امریکہ اور فرانس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔!