مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان علاقائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں تاجکستان سے روس روانہ ہوگئے ہیں۔
تاجک دارالحکومت دوشنبہ میں دو دن قیام کے دوران انہوں نے تاجک ہم منصب امامعلی رحمان سمیت اعلی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
صدر پزشکیان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون 23 اسناد پر دستخط ہوئے۔ دونوں ملکوں نے تعلیمی، تجارتی، سفارتی اور دفاعی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ صدر پزشکیان کو تاجکستان میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند سے بھی نوازا گیا۔