حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کےمطابق پونالہ لکشمیا جو سابق وزیر رہ چکے ہیں
ان کے گھر میں سرقہ کی واردات کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔ سابق وزیر کے گھر سے سارقین نے قریب دیڑھ لاکھ روپئے کے زیورات کی چوری کرلی ۔ پونالہ لکشمیا کی شریک حیات ارونا دیوی نے فلم نگر
پولیس اسٹیشن میں اس بات ک شکایت درج کروائی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔