ہندوستان نے ’ چاند‘ پر فتح کے جھنڈے گاڑدیئے، قطب جنوبی تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

[]

سری ہری کوٹا: عالمی گرو بننے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان نے چہارشنبہ کو چاند کے اس حصے پر قومی پرچم لہرایا جہاں آج تک کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدان چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 اتار کر خلا کی دنیا میں تاریخ رقم کی۔

جنوبی افریقہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کامیابی کے امرت کی بارش ہوئی ہے۔ ملک نے زمین پر خواب دیکھا اور چاند پر اس کی تعبیر کی۔

چند روز قبل روس نے چاند کے قطب جنوبی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن اس کا لونا-25 خلائی جہاز چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔

ایسے میں ہندوستان کے چندریان 3 مشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس مشن پر لگی ہوئی تھیں۔ چندریان 3 کی کامیابی کے لیے آج صبح سے ہی ملک کے کونے کونے میں دعا اور عبادت کا دور شروع ہوگیا تھا۔

اسرو کے سائنسدانوں نے چندریان 3 کو چاند کی ایسی سطح پر اتارا ہے جو مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ یہاں سب سے بڑا چیلنج اندھیرا تھا۔ لینڈر بکرم کو یہاں اتارنا بہت مشکل تھا کیونکہ چاند پر زمین جیسا ماحول نہیں ہے۔

مشکلوں کو ‘رائی’ بنا کر پرانی غلطیوں سے بڑا سبق لیتے ہوئے ہمارے سائنسدانوں نے چندریان-3 کے لینڈر اور روور ‘پرگیان’ کو چاند کی گود میں لے جا کر سانس لی، جہاں سے کئی فلکیاتی اسرار تہہ در تہہ کھلیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *