پارٹی بدلنے والے 10 ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دیا جائے۔ بی آر ایس کی سپریم کورٹ میں درخواست

حیدرآباد ۔ بی آر ایس نے کانگریس میں شامل ہونے والے اپنے ایم ایل ایز کو نا اہل قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی ہیں۔ بی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ ان 10 ایم ایل ایز کے خلاف شکایت درج کرائے 9 ماہ ہو چکے ہیں لیکن اسپیکر نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 

پارٹی نے کڈیم سری ہری، وینکٹ راؤ اور ناگندر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایس ایل پی دائر کی ہے، جبکہ باقی سات ایم ایل ایز کے خلاف رِٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے، جن میں پوچارم سرینواس ریڈی، کالے یادیا، ڈاکٹر سنجے، اے گاندھی، پرکاش گوڑ، مہپال ریڈی اور کرشنا موہن ریڈی شامل ہیں۔

 

بی آر ایس نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو 6 ماہ ہو چکے ہیں لیکن اسپیکر نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی متعلقہ ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کیا۔ بی آر ایس نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اسپیکر کو 4 ہفتوں کے اندر فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کرے تاکہ معاملے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *